30 اگست 2013 - 19:30
شامی فوج کو کسی بھی لمحے امریکی حملے کی توقع

شام کے سکیورٹی حکام کے مطابق امریکی حملہ اب کسی بھی لمحے ہو سکتا ہے۔

ابنا: شام کے سکیورٹی حکام کے مطابق امریکی حملہ اب کسی بھی لمحے ہو سکتا ہے۔ شام کی سرکاری افواج کے حکام اقوام متحدہ کے معائنہ کاروں کے واپس جانے کے بعد سے حملے کے کسی بھی لمحے ہونے کی توقع رکھتے ہیں اور امریکی حملے کا جواب دینے کی پوری تیاری کیے بیٹھے ہیں۔ شامی فورسز نے ان ممکنہ حملوں کے پیش نظر اپنی' کیمو فلیج ' سر گرمیاں دوروز پہلے ہی مکمل کر لی تھیں۔شام کے سرکاری ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ کے معائنہ کاروں نے اچانک واپس جا کر امریکا کو یہ موقع فراہم کیا ہے کہ وہ اپنی کارروائی کا آغاز کر لے۔ اگر چہ صدر اوباما جمعہ کے روز اشارہ دے چکے ہیں شام کے خلاف کارروائی زیر التواء ہے۔ایک اعلی شامی ذمہ دار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا ' ہم کسی بھی لمحے حملے کی توقع کر رہے ہیں اس کے ساتھ ہی ہم ان حملوں کا جواب دینے کے لیے بھی تیار ہیں۔' دوسری جانب اقوام متحدہ کے واپس جانے والے معائنہ کاروں کی طرف سے آج کسی بھی وقت سیکرٹری جنرل بان کی مون کو ابتدائی اور غیر رسمی رپورٹ پیش کیے جانے کا امکان ہے، تاہم معائنہ کار باضا بطہ رپورٹ دمشق سے لائے گئے نمونہ جات کے تجزیے کے بعد مرتب کریں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲